Pages

Urdu Shayari | Urdu Ghazal


Urdu Shayari | Urdu Ghazal

کسی کے دل میں جب اترا نہیں تھا
کسی کے غم کا اندازہ نہیں تھا

ہزاروں غم تھے میرے دل مے لیکن
کوئی غم تیرے غم جیسا نہیں تھا

وہ تلاش میں تھا راحت کی طلب کا
سکوں سے میں بھی بیٹھا تو نہیں تھا

وہ میرا پیراھن تھا،پھر بھی میں نے
سمجھ کر کچھ اسے پہنا نہیں تھا

ظفر اس سے مجھ کو خاص نسبت
جو میرا ہوکے بھی میرا نہیں تھا